سیدآسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ کی چھٹی سب سے بڑی شراکت

497

راولپنڈی میں آسڑیلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی افتتاحی جوڑی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں105 رنز جوڑے جو پاکستان کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف پہلی و کٹ کی7ویں سنچری رفاقت ہے۔عبداللہ شفیق اور امام الحق کی34 اوور میں 105 رنز کی شراکت آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے چھٹی سب سے بڑی شراکت ہے۔ عبداللہ شفیق نے145 منٹس میں105 گیندوں پر3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے44 رنز بنائے جبکہ امام الحق 145 منٹس میں 99 گیندوں پر8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے57 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔اس شراکت میں 4 رنز فاضل تھے۔پاکستان کی آسڑیلیا کے خلاف پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت249 رنز کی ہے جو کراچی میں اکتوبر1964 میں ہوئے ٹیسٹ میں خالد عباداللہ اور عبدالقدیر کے درمیان ہوئی تھی۔ ان دونوں کھلاڑیوں کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔ خالد عباداللہ330 منٹس میں20 چوکوں کی مدد سے166 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ عبدالقدیر صرف 5 رنز کی کمی کیوجہ سے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری نہیں بناسکے۔ وہ291 منٹس میں9چوکوں کی مدد سے 95 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔ یہ ٹیسٹ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔دبئی میں اکتوبر 2018 میں ہوئے ٹیسٹ میں امام الحق اور محمد حفیظ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں63 اوورز میں205 رنز جوڑے جو پاکستان سے باہر آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کے لئے پہلی وکٹ کی سب سے بڑی اور کل ملاکر دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ یہ ساجھے داری امام الحق کے249 منٹس میں188 گیندوں پر7 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے76 رنز کے اسکور پر آئوٹ ہونے کے بعد ٹوٹی تھی۔ محمد حفیظ نے ان کے آئوٹ ہونے کے بعد اپنی بلے بازی جاری رکھتے ہوئے 277 منٹس میں208 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے126 رنذ بناکر آٗوٹ ہوئے تھے۔ یہ ٹٰیسٹ کسی فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔محسن خان اور مدثر نذر نے فیصل آباد میں ستمبر 1982 میں ہوئے ٹیسٹ میں پاکستا ن کی پہلی اننگ میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 123 رنز جوڑے تھے۔دونوں کھلاڑی اس اننگ میں 50 رنزسے بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہے تھے۔پاکستان نے اس میچ میں ایک اننگ اور 3 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔آسٹریلیا میں آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت113 رنز کی ہے۔ ماجد خان اور صادق محمد نے ملبورن میں جنوری 1977 میں 113 رنز جوڑے تھے۔ ماجد خان نے 76 رنز بنائے تھے جبکہ صادق محمد اپنی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔اس ٹیسٹ میں پاکستان کو348 رنزسے شکست ہوئی تھی۔سڈنی میںجنوری 2010 میں ہوئے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے عمران فرحت اور سلمان بٹ پہلی وکٹ کے لئے42.3 اوور زمیں 109 رنز کی شراکت کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان کو 36 رنز سے شکست ہوئی تھی۔