خواجہ آصف کی پشاور بم دھماکے کی مذمت

402
خواجہ آصف کی پشاور بم دھماکے کی مذمت

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پشاوربم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں امن لٹ گیا ،دہشتگردی واپس آگئی، عمران خان نے ماضی میں نواز شریف کے بارے جو کچھ کہا وہ اسکے سامنے آگیا۔

جمعہ کو رہنماءمسلم لیگ ن و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں امن لٹ گیا ،دہشتگردی واپس آگئی،غریب کی روٹی مہنگائی کھاگئی اور ترقی کاراستہ کھو گیاجب کہ خوشحالی کی منزل گم ھوگئی،بجلی/پٹرول شجر ممنوع ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیاہے ۔ قرضوں کے کشکول نے قوم کو عالمی سطح کا بھکاری بنادیا ہے ۔اب ملک میں ایسی تبدیلی کی قیمت کون ادا کریگا جہاں 4سال نہیں چار دھائیاں کھوگئیں۔مولارحم ہم سب پر رحم فرمائے ۔

خواجہ آصف نے صحافی حامد میر کی جانب سے عمران خان کے سابقہ بیان جس میں دہشتگرد حملوں کو حکومت کی اور وزیر اعظم کی گٹھ جوڑ کہا تھااس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ مقام عبرت ہے میر صاحب، اس شخص نے ماضی میں نواز شریف کے بارے جو کچھ کہا وہ اسکے سامنے آگیا ہے ۔جس مخالف سے بد زبانی کی اسی کی چوکھٹ پہ اقتدارکیلئے سجدہ ریزہوا۔چوہدری برادران، ایم کیو ایم ،شیخ رشید مثال ہیں ۔اللہ اقتدارعزت کا ذریعہ بھی بناتا ہے اور ورذلت کا بھی اقتدار کا چہرہ بے نقاب کرتا ہے ۔