راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

410

راولپنڈی: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری ہے، اور اس نے چائے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنالیے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کیا، دونوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے 100 رنز کی شراکت قائم کی، پاکستان کی پہلی وکٹ 105 رنز پر گری۔ عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

چائے کے وقفے تک قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنالیے، امام الحق 92 اور اظہر علی 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، ساجد خان، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرن گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور نیتھن لائن شامل ہیں۔

2 جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک اسپنرشامل ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ بابراعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہرعلی، فواد عالم،افتخار احمد، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان ،شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ۔