آسٹریلیا کی ٹیم24 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کھیلے گی

212

آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ جمعہ ( 4مارچ) کو راولپنڈی کرکٹ میدان پر شروع ہوگا ۔ آسڑیلیا کی ٹیم پاکستان کی سر زمین پر سال بعدکوئی ٹیسٹ کھیلے گی۔ اس نے پاکستان میں آخری ٹیسٹ اکتوبر 1998 میں کراچی میں کھیلا تھا جو کسی فیصلہ کے ختم ہوا تھا۔
پاکستان اور آسڑیلیا کے مابین ابھی تک جو66 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں آسڑیلیا نے33 ٹیسٹ میچوں میں اور پاکستان نے15 ٹیسٹ میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔دونوں کے درمیان18 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ پاکستان میں دونوں کامقابلہ20 مرتبہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے 7 ٹیسٹ میچوں میں اور آسڑیلیا نے 3ٹیسٹ میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے۔ دونوں کے مابین 10 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔
دونوں کے درمیان کو آخری 5 ٹیسٹ ہوئے ہیں اس میں آسڑیلیا نے تین اورپاکستا ن نے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان پانچ میں سے ایک ٹیسٹ برابر بھی رہا ہے۔پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان جو آخری سریز آسڑیلیا میں2019 میں کھیلی گئی تھی اس میں دونوں ٹیسٹ میزبان ٹیم نے جیتے تھے۔
آسڑیلیا کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور142 اوور میںآٹھ وکٹ پر 624 رنز ہے جو اس نے ملبورن میں دسمبر 2016میں بناکر اننگ ڈکلیر کی تھی۔ پاکستان کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا اسکور191.2 اوور میں624 رنز ہے جو اس نے ایڈیلیڈ میں دسمبر 1983میں بنایا تھا۔
شارجہ میں اکتوبر2002 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی24.5اوور میں53 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ آسڑیلیا کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور53.1 اوور میں80 رنز ہے جو اس نے اکتوبر 1956 میں کراچی میں بنایا تھا۔
آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ ڈیوڈ وانر کے پاس ہے جنہوں نے نومبر2019 میں554 منٹ میں418 بالوں پر39 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 335 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ سلیم ملک کے پاس ہے جنہوں نے راولپنڈی میں اکتوبر1994 میں 443 منٹ میں 328 بالوں پر34 چوکوں کی مدد سے237 رنزبنائے تھے۔
سرفراز نواز نے ملبورن میں مارچ 1979 میں ہوئے ٹیسٹ میں 8 بال والے 35.4 اوور میں86 رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو آسڑیلیا کے خلاف سب سے اچھی اور پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ گلین میگ گرا کے پاس ہے جنہوں نے پرتھ میں دسمبر 2004 میں16 اوور میں24 رنز دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
فضل محمود نے کراچی میں اکتوبر 1956 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں75 اوور میں114 رنز دیکر13 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو پاکستان کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ آسڑیلیا کے لئے یہ ریکارڈ شین وارن کے پاس ہے جنہوں نے برسبین میں نومبر1995 میں44 اوور میں77 رنز دیکر 11 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔