خاتون اسمگلر کی اپیل مسترد، ملک کو ملزمان کیلیے جنت بنا دیا گیا ہے، عدالت عظمیٰ

257

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے 50 سالہ خاتون چرس اسمگلر امتیاز بی بی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔دوران سماعت جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیے کہ نارکوٹیکس کے مقدمات میں تباہی ہو
رہی، ملک کو ملزمان کے لیے جنت بنا دیا گیا ہے، مقدمات میں کوتاہی برتنے پر محرر کے خلاف پرچے ہوں گے۔ عدالت عظمیٰ نے خاتون چرس اسمگلر امتیاز بی بی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد قرار دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ۔