عمران خان اپنے خاندان کیلیے سیاست نہیں کررہے،قاسم سوری

478
عمران خان اپنے خاندان کیلیے سیاست نہیں کررہے،قاسم سوری

کوئٹہ: تحریک انصاف بلوچستان کے صدر وڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ اپنے خاندان کے لئے سیاست کررہا ہے نہ اس کے پیسے باہر پڑے ہیں وزیراعظم کی طرف سے تاریخی اقدام اٹھایا گیا دلیرانہ فیصلے صرف عمران خان جیسا، دلیر اور مخلص لیڈر ہی کر سکتا ہے، وزیر اعظم نے پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا تاریخی اعلان کیا ہے .

وزیراعظم چاہتے ہیں کہ مختلف ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آئے وزیر اعظم کا مشن ہے کہ ریلیف پیکج سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا پہلے ہیلتھ کارڈ کی سہولت جیسا اقدام بھی نہیں تھا، آج 10 لاکھ کا کارڈ ہے اپوزیشن مہنگائی کے نام پر احتجاج سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں اعلانات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ قاسم سوری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے خطاب میں قوم کو خوشخبریاں سنائیں یہ دلیرانہ فیصلے عمران خان جیسا لیڈر ہی کرسکتا ہے۔

عمران خان نہ اپنے خاندان کے لئے سیاست کررہا ہے نہ اس کے پیسے باہر پڑے ہیں وزیراعظم کی طرف سے تاریخی اقدام اٹھایا گیا. قاسم خان سوری نے کہاکہ دلیرانہ فیصلے صرف عمران خان جیسا، دلیر اور مخلص لیڈر ہی کر سکتا ہے عمران خان کے اثاثے باہر نہیں، سیاست اس قوم کیلئے ہی کر رہے ہیں وزیر اعظم نے پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا تاریخی اعلان کیا ہے وزیراعظم چاہتے ہیں کہ مختلف ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آئے وزیر اعظم کا مشن ہے کہ ریلیف پیکج سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ماضی کی طرح ملک سے پیسہ باہر بھیجنے کا انتظام نہیں کیا جا رہاانہوں نے کہاکہ اپوزیشن مہنگائی کے نام پر احتجاج سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے وزیراعظم عمران خان کا دور حکومت تاریخ ہو گا پہلے ہیلتھ کارڈ کی سہولت جیسا اقدام بھی نہیں تھا، آج 10 لاکھ کا کارڈ ہے،قاسم سوری نے کہاکہ اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ آنے والا وقت بھی عمران خان کا ہے پاکستانی قوم انشا اللہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو گی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 10 بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، ملک ترقی کررہا ہے اپوزیشن ایسے روتی رہے گی، عوام اپوزیشن کو مسترد کردے گی۔