سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی

204

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی۔رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرد جرم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑ کر صرف مجھ پر فرد جرم غیر قانونی ہے، فرد جرم عاید کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دے کر کیس ختم کیا جائے، کچھ ریکارڈ پر نہیں کہ میں نے کسی کو بیان حلفی چھاپنے کو دیا۔رانا شمیم نے انصار عباسی، میر شکیل الرحمن ، عامر غوری کو بھی فریق بناتے ہوئے کہا کہ انصار عباسی کو ٹرائل سے نکال کر کیسے پتا چلے گا انہیں بیان حلفی کیسے ملا، کیس کے مرکزی ملزم کو پرائیویٹ افراد کی یقین دہانی پر ڈسچارج کر دیا گیا، قانون میں پرائیویٹ افراد کی یقین دہانی پر ایسا کرنے کا تصور موجود نہیں، جنہوں نے تسلیم کیا انہوں نے اشاعت کی، ان پر کیس ختم کر دیا گیا، میں برملا کہہ رہا ہوں کسی کو بیان حلفی چھپانے کو نہیں دیا، میری واضح تردید کے باوجود مجھ پر فرد جرم عاید کر دی گئی۔