وزیر اعظم چودھری برادران ملاقات نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ، شیخ رشید

252
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز،اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ختم اور لانگ مارچ بھی اب نظر نہیں آرہا، اپوزیشن کو اپنے لوگوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ اپوزیشن کو ڈیڈلاک پڑچکا ہے، کوئی تحریک عدم اعتمادنہیں آئے گی اور 23 مارچ کا کوئی لانگ مارچ نظرنہیں آ رہا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول زرداری بیشک اسلام آباد آئیں انہیں کوئی رکاوٹ نہیںملے گی آج وزیراعظم کی چودھری برادران سے ملاقات کے بعد سب کچھ واضح ہوگیا ہے، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عمران خان نے ملاقات کر کے اچھا کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملاقات کیلیے نہ جاتے تو افواہیںجنم لیتیں (ق) لیگ اور ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعتیں ہیں، چھانگامانگا،مری کی سیاست اب نہیں چلے گی اپوزیشن ممبران کوکہاں لیکرجائیگی اب ماضی نہیں حال ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں سے رابطے ہونے چاہییں،وزیراعظم ملاقاتیں کریں گے حکومتی ممبران پورے ہیں ،کوئی ممبر کہیں نہیں جارہا، بلاول زرداری کے پاس ہمارے ممبران کے نام ہیں تواعلان کردیں، اپوزیشن اپنے لوگوں کودیکھے کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردے۔علاوہ ازیںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے اسٹیڈیم کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اسٹیڈیم میں پاک،آسٹریلیا ٹیموں کے پریکٹس سیشن کو بھی دیکھا۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نیوزی لینڈ کی طرح اس دورے کو بھی ناکام بنانا چاہتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہونے دینگے ۔مہمان ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ ا سٹیڈیم اور فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کی ہدایت کی ہے، سی ڈی اے جلد اس حوالے سے ٹھیکہ جاری کرے گی۔قبل ازیںسعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو ریاض میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں پاکستان سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کے گذشتہ ماہ دورہ پاکستان کے حوالے سے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔