مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں، سردار عتیق احمد خان

411
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد: آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ،دنیا نے اس مسئلے کی سنگینی کا احساس نہ کیا تو خطہ کسی بڑی تباہی کا شکار و سکتا ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد نمل یونیورسٹی میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہا کہ دنیا آج یوکرین کے مسئلہ پر آنسو بہا رہی ہے مگر کشمیر کے عوام کئی عشروں سے اس بدترین صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں،ہندوستانی فوج نے کشمیر کے گھر گھر کو ماتم کنندہ بنا رکھا ہے مگر نہ تو اقوام متحدہ نے کوئی سر گرمی دکھائی ہے اور نہ امریکہ اپنا کردار ادا کرتا ہے،اب یوکرین میں روسی کارروائی کے بعد ان قوتوں کا متحرک ہونا ان کے تضاضاات کو ظاہر کرتا ہے.

سردار عتیق احمد نے کہا کے جنوبی ایشیاء کا امن ایک غلط فہمی کی مار ہے تین ایٹمی طاقتیں اس وقت آمنے سامنے ہیں اورکشمیری عوام کا قتل عام جاری ہے،ان کی تہذیب اور تشخص کو مٹایا جا رہا ہے،یہ سنگین حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہااقوام متحدہ ان قراردادوں پر عمل در آمدکروانے کا کوئی راستہ نکالے،ہندوستان کی ہٹلر ذہنیت کو کنٹرول کر ے اور کشمیری عوام کو ہندوستان کے استبدار سے بچانے کی کوشش کی جائے،اس کے بغیر خطے میں امن و ترقی کا خواب تعبیر نہیں ہو سکتا،اس موقع پر یونیورسٹی کی طرف سے قائد مسلم کانفرنس کو ریٹائرڈ میجر جنرل محمد جعفر اقبال نے شیلڈ پیش کی اس کے قبل جب سردار عتیق احمد خان نمل یونیورسٹی پہنچے تو وہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔