لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو آئے ہوئے 4 برس ہوگئے قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا۔
شہباز شریف نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا، ہماری حکومت 5اعشاریہ 8فیصد گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئی تھی، اس کے علاوہ ہمارے دورمیں 1300ارب روپے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوئے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے میثاق معیشت کی با ت کی تھی، ان کو نیب نیازی گٹھ جوڑنے صاف پانی کیس میں گرفتار کیا، صاف پانی کیس میں 16افراد بری ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کی بات کی جائے تو یہ پتلی گلی میں چھپ جاتا ہے، ریاست مدینہ کاجھوٹا دعوی کیا جاتا ہے۔