اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول فرما رہے ہیں کہ وزیراعظم ان کو خود ہی استعفا بھیج دیں۔ بلاول کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ دبائو کا شکار ہیں، اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو استعفے کی نہیں علاج اور مدد کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ آپ کے مارچ میں لوگ نہیں نکلے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ استعفا تو نہیں لیکن آپ کو ماہر نفسیات بھیج رہے ہیں۔