قندیل بلوچ کیس‘ ملزم کی بریت کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج

259

اسلا م آباد(صباح نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم کی بریت کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ پراسیکیوٹر جنرل فریق بنایاگیا۔درخواست آئین کے آرٹیکل 184تھری کے تحت دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔