راولپنڈی(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑتے ہوئے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سیون کا چمپئن بننے پر انہیں مبارکباد دے دی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل سیون میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک ہو لاہور قلندرز، دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بابر اعظم نے لکھا کہ شاہین شاہ کی پرفارمنس داد کی مستحق ہے، جبکہ محمد رضوان اور ملتان سلطانز کے ساتھ میری تمام ہمدردیاں ہیں۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔