لاہور:پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلیے 181رنز کا ہدف دیا ہے، قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز کے فخر زمان 3، ذیشان اشرف 7، عبداللہ شفیق 14 اور کامران غلام 15رنز بناکر آؤٹ ہوگئےتھے۔قلندر کے محمد حفیظ نےملتان کے خلاف بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 46گیندوں پر 69رنز بنائے،ہیری بروک نے 41اور ڈیوڈ ویزے نے 28رنز بنائے، لاہور قلندرز نے 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 180رنز بناکر 181رنز کا ہدف دیا ہے جبکہ ملتان سلطان کے آصف آفریدی نے 19رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ملتان کو پی ایس ایل سیون میں اب تک واحد شکست لاہورقلندرز سے ہی ہوئی ہے۔