امریکامیں پہلی بار سیاہ فام خاتون عدالت عظمیٰ کے لیے جج نامزد

137

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کیتانجی براؤن جیکسن کو عدالت عظمیٰ کے جج کے طور پرنامزد کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ امریکامیں کسی سیاہ فام خاتون کو عدالت عظمیٰ کے لیے جج نامزد کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ جب امریکا میں نسل کی بنیاد پر عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی تو درکنار، انہیں شہریت تک کا اہل نہیں سمجھا جاتا تھا ۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ کیتانجی براؤن منصفانہ سوچ کی مالک ہیںاور حق و انصاف کو سربلند رکھیں گی۔