سکھر: جماعت اسلامی 4 مارچ کو پریس کلب پر دھرنا دے گی

300

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سکھر مہنگائی، سودی نظام اور دشمن فیصلوں کے خلاف 4 مارچ کو سراج الحق کی قیادت میں پریس کلب پر دھرنا دے گی، جمعہ کو 3 بجے سے شام تک دیے جانے والے دھرنے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سمیت مرکزی و صوبائی قیادت شریک ہو گی۔ دھرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ، امیر ضلع ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، مقامی امیر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں مشتمل مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ دھرنے کی تیاریوں کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے وفد نے سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں مرکزی امیر سراج الحق سے ملاقات کی اور انہیں سندھ میں دھرنوں کے شیڈول سے آگا ہ کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ ظالمانہ مہنگائی اورحکمرانوں کی پالیسوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے، عوام سے کیے گئے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں 101 دھرنے دے کر ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ 4 مارچ کو ہونے والا دھرنا تاریخی ثابت ہوگا۔