اسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد آج پاکستان پہنچے گی

620
اسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد آج پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24سال بعد خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین ہر قدم رکھے گی، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز ٹریننگ کرسکیں گے۔

آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں، میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔ دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آئسولیشن میں آخری روز رہا، اتوار کی صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔ کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول بھی طے کرلیا جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔