تحریک عدم اعتماد کے نام پرعوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا، مولانا عبدالحق ہاشمی 

797

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کے پے درپے واقعات کی وجہ سے عوام پریشان ہرطرف لوٹ ماربدعنوانی کا دوردورہ ہے ۔

جماعت اسلامی ملک وقوم کو بدامنی بدعنوانی سے نکال کر اسلامی حکومت کے قیام کیلئے تیار کررہے ہیں ۔اسلامی حکومت کے قیام ،حقوق کے حصول کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔تحریک عدم اعتمادکے نام پرعوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا۔حقو ق کے حصول کیلئے صوبہ بھر میں دھرنے دیے جائیں گے ۔اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے مسائل کے حل کے لیے وفاق بلوچستان حکومت کو مل کر کام کرناچاہیے بلوچستان کے دوردرازعلاقے ترقی وخوشحالی کیلئے ترس رہے ہیں کرپشن وکمیشن کی وجہ سے کوئی ترقیاتی منصوبہ بروقت مکمل ہوتاہے نہ معیاری ہوتاہے۔

بدقسمتی سے حکمرانوں کی تقریریں وبیانات ہوا میں تحلیل ہوجائے گا۔حکمران بلوچستان کے گھمبیر ،سلگتے دیرینہ اجتماعی مسائل فوری حل کریں جماعت اسلامی صوبے کے مسائل کے مسائل کے حوالے سے حق دوتحریکوں کی حمایت کرتی ہے اورانشاءاللہ صوبہ بھر میں دھرنے دیے جارہے ہیں ۔صوبائی حکومت منتخب نمائندے ،بااختیار قوتیں بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل پر توجہ دیں بارڈرٹریڈ ،تجارت ،ساحل پر بھتہ ،بدعنوانی وکرپشن کا خاتمہ یقینی بنائیں ،ساحل پرٹرالرمافیاوبھتہ خوری کا خاتمہ مچھیروں کو مشکلات وپریشانیوں سے نجات دلائیں ۔

دنیا افغانستان کی اسلامی حکومت کو تسلیم اور بھوک وافلاس کے خاتمے کیلئے ان کی مالی مدد کی جائے، بھارت میں حجاب پر پابندی اور مسلمانوں پر مظالم اسلاموفوبیا اور بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، دینی مدارس اسلام کے قلعے اور سالمیت پاکستان کی ضمانت ہیں، ان کیخلاف کوئی بھی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔

افغان عوام نے ایمان کی طاقت سے اپنے ملک کا دفاع کرکے امریکی قیادت اور جارح نیٹو فوجی لشکر کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ، طالبان کی افغانستان اسلامی حکومت نے مثالی امن قائم کیا ہے ،افغانستان میں استحکام اور امن کیلئے طالبان کی اسلامی حکومت کو تسلیم اور بھوک وافلاس سمیت بحران سے نکالنے کیلئے انسانی ہمدردی کے ناتے افغان عوام کی مدد کی جائے۔افغانستان کا پیسہ افغان عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونا چاہئے۔امریکہ نے افغانستان کے اکاونٹ منجمد کرکے ظلم کیا