28 فروری کو لاڑکانہ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہوگا، امیر بخش بھٹو

120

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) سندھ حقوق مارچ کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر بخش بھٹو کی جی ڈی اے رہنما ایم پی اے معظم عباسی کے ساتھ پریس کانفرنس ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد فتح کرنے نکل رہی ہے جبکہ ان کا اپنا گھر گر چکا ہے اتنے ایڈز کے مریض امریکا میں نہیں جتنے لاڑکانہ میں ہیں، سندھ میں اسکول اور اسپتالوں میں جانور بندھے دکھائی دیتے ہیں یہ کس منہ سے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہیں، سندھ مزید ان کو برداشت نہیں کرے گا، 28 فروری کو لاڑکانہ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہوگا، لاڑکانہ عوامی اتحاد نے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروا دی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر بخش بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کل گھوٹکی سے کراچی تک سندھ حقوق کے لیے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا سندھ دوبارہ پیپلزپارٹی اور ان کی لوٹ مار کو برداشت نہیں کرے گی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو شکست دیں گے پیپلزپارٹی نے سندھ کو لوٹا ہے، جن کے بلانے پر ایک ٹیکسی والا بھی نہیں آتا تھا وہ لکھ پتی سے ارب پتی بن گئے 28 فروری کو تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کیا جائے گا پیپلزپارٹی بھی لانگ مارچ کرنے جارہی ہے وہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن پہلے جس طرح لاڑکانہ آمد پر جس طرح وزیراعظم کے پتلے جلائے گئے اب ایسا کچھ بھی برداشت نہیں کریں گے امید کرتے ہیں پیپلزپارٹی ہمارے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی یہ اسلام آباد فتح کرنے نکل رہے ہیں جبکہ ان کا اپنا گھر گر چکا ہے امریکا میں بھی ایڈز کے اتنے مریض نہیں جتنے لاڑکانہ میں ہیں اس وقت پوری دنیا میں معیشت کا بحران ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو پیٹرول کی فی بیرل قیمت 40 ڈالر تھی جو کہ اب 100 ڈالر ہے پیڑول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس کا بدانتظامی، کرپشن اور بے امنی سے کیا تعلق ہے 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ کے تمام محکمے تباہ ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر جی ڈی اے رہنما ایم پی اے معظم عباسی کا کہنا تھا کہ عوامی اتحاد کی جانب سے 28 فروری کو ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے جلسے میں اگر کچھ ہوا تو ذمے دار ضلع انتظامیہ ہوگی، 18 ویں ترمیم کے بعد محکمہ پرائس کنٹرول سندھ حکومت کے پاس ہے اشیا خورونوش کی قیمتوں کو قابو کرنا سندھ حکومت کا کام ہے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو لاڑکانہ کی صفائی کا ٹھیکہ دینے کے باوجود میونسپل کمیٹیز اور کارپوریشن کو فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں اور وہی فنڈ ان کے جلسوں اور اجلاسوں پر خرچ ہو رہے ہیں تحریک انصاف، جی ڈی اے اور سندھ کی اپوزیشن جماعتیں مل جائیں جلد سندھ سے پیپلزپارٹی کا صفایا ہوجائے گا۔