اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دیے۔ عدالت عظمیٰ میں سپریم
کورٹ بار کی دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی نکتے کی تشریح کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا گیا۔ درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62ون ایف کے حوالے عدالت عظمیٰ کے کئی فیصلے موجود ہیں۔ آرٹیکل 62ون ایف کے اطلاق سے تاحیات نا اہلی ہو جاتی ہے۔ عدالت عظمیٰ ٹرائل کورٹ نہیں۔ عدالت عظمیٰ کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل 62ون ایف کے لیے کورٹ آف لا کا ڈکلیئریشن ہونا چاہیے۔ اعتراضات ختم کرکے آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔