اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، اسد قیصر

197

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ میرے بھائی ہے، ان کے ساتھ مشاورت ہوتی رہتی ہے۔ اس موقع
صحافی نے سوال کیا کہ کل آپ کی مونس الٰہی کے ساتھ رابطہ ہوا، کیا یقین دہانی کرائی گئی؟ جواب میں اسدقیصر نے کہاکہ مو نس الٰہی نے کہا کہ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہے۔ مونس الٰہی نے کہا حکومت کے ساتھ جو عہد ہے اس سے ہم پیچھے نہیں ہوں گے۔ ایک اورسوال پر کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں مئوخر کردیا گیا؟ اسد قیصر نے کہا اجلاس کو موخر نہیں کیا گیا، قومی اسمبلی کی تزئین و آرائش کا کام چل رہا ہے۔ 23 مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں ایک بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے، جیسے ہی اسمبلی ہال ہمارے حوالے کرینگے ہم قومی اسمبلی اجلاس بلائیں گے۔