حکومت کی کارکردگی صرف میڈیا میں نظرآتی ہے عملی طور پر کچھ نہیں ، مولانا عبدالحق ہاشمی

374
حکومت کی کارکردگی صرف میڈیا میں نظرآتی ہے عملی طور پر کچھ نہیں ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں بدامنی ،بدعنوانی اورمہنگائی حکومتی ناکامی ہے حکمران عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوگئی ہے ۔

غربت مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کرائمزمیں بھی اضافہ ہواہے حکومت کی کارکردگی صرف میڈیا میں نظرآتی ہے عملی طور پر کچھ نہیں ۔اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے پاس گروہ رکھ کر اسٹیٹ بنک گورنر کو بھاری تنخواہ پرروزگاردیاگیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کے خیر خواہ وغم خوار قوتوں کوسودی نظام ،فحاشی و عریانی ، صوبہ بھرمیں لاقانونیت اور لوگوں کی عزت و جان و مال کا تحفظ نہ ہونے پر بہت افسوس ہورہا ہے۔

اسلامی پاکستان میں سیکولر ازم اور لبرل ازم کوکسی صورت قبول نہیں ۔ہندوستان میںاسلامی شعائر کی خلاف ورزی کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہر سال مارچ کے مہینے میں مغرب زدہ خواتین عورت مارچ کے نام پر اسلامی شعائر کی توہین کرتی ہیں ۔ حکومت کو اس طرح کی منفی سرگرمیوں کو روکنا چاہئے ۔ ملک بھر میں قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیاں تشویش کا باعث ہے ، قادیانیوں کی سرگرمیوں اسلام وپاکستان مخالف سرمیوں پر نظررکھ کر نوٹس لیا جائے ۔ختم نبوت ﷺ کے عقدے پر ان شا ءاللہ آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ نصاب تعلیم کو تبدیل کرنے کی آڑ میں غیر اسلامی نصاب تعلیم کو کسی صورت بر داشت نہیں کریں گے ۔نصاب تعلیم کا معاملہ بڑا اہم ہے ۔اس پر پوری قوم متحد ہے۔اسلامی نظام تعلیم کو رائج کیا جائے ۔

جماعت اسلامی ایک ایسے شجر کا نام ہے جس کی جڑیں بہت مضبو ط اور گہر ی ہیں۔ پاکستان میں فرقہ واریت کی موجودہ لہر کے پیچھے اسلام دشمن قوتیں کارفرما ہیں۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت جو اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں انھیں پاکستان کی جوہری اور اسلامی حیثیت بہت کھٹکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دشمن قوتیں مختلف حیلوں بہانوں سے پاکستان کے نظریاتی اساس کے خلاف مسلسل سازشیں اور اسلامی تشخص کو ختم کرناچاہتی ہیں۔اس وقت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بین الاقوامی اور ملکی سطح پر جس صورتحال کا سامنا ہے وہ انتہائی گھمبیر ہے۔

پاکستان کا اسلامی تشخص اور اس کے دستور کی نظریاتی بنیادیں ان عالمی قوتوں کو مسلسل کھٹک رہی ہیں، ملکی سالمیت پر سازشوں کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں، ملک کی نظریاتی اور اسلامی حیثیت کو ختم کرنے کے درپے قوتیں بتدریج آگے بڑھ رہی ہیں ہمیں اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہر ہ کرنا ہو گا ۔وہ وقت دور نہیں جب اسلام کے نام پر وجود آنے والے ملک پاکستان میں بھی شرعی نظام کا نفاذ ہو گا ۔ کفار کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔اس حوالے سے پوری قوم متحد ہے