اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران حکومت حلیفوں کی بیساکھیوں پہ کھڑی ہے،حکومتی حلیفوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،جو حکومت کیساتھ کھڑا رہے گا اسے عوام کو جواب دینا پڑے گا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسوقت اصل ایشو عوام اور ملک کو بچانے کا ہے، عہدوں کی بندر بانٹ کا یہ وقت نہیں ہے، محض حکومت نہیں بدلنی پاکستان کی معیشت کو بحال کرنا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کام کرنے کے بجائے صرف بیان بازی سے کام لے رہی ہے، عوام مہنگائی کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں، وزیر اعظم کیے گئے وعدے نبھانے میں ناکام رہے۔