ایک سال رہ گیا،اگلے الیکشن کی تیاری کریں، شیخ رشید

239
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیلئے تحریک اطمینان ہوگی، شیخ رشید 

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو چھوڑنے والا اتحادی غلط فیصلہ کرے گا، خریدوفروخت کا کارڈ چلانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا، ایک سال رہ گیا،اگلے الیکشن کی تیاری کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ کے شر کاقانون ہاتھ نہ لیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کو اجازت دے رہے ہیں، سندھ میں بھی ایک ریلی نکل رہی ہے جو تحریک انصاف نکال رہی ہیں، ہم نے دونوں ریلوں پر رینجرز تعینات کردی ہے تا کہ امن وامان بر قرار رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پرانے مخالف ایک دوسرے کے پاس جارہے ہیں تو عمران خان جہانگیرترین کے پاس کیوں نہیں جاسکتے، عمران خان کو جہانگیر ترین سے بات کرنی چاہی۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ عمران خان کو پتہ ہے کہ کس وقت کیا کرنا ہے، وہ نا سمجھ نہیں ، عمران خان ترپ کا ایسا پتہ کھیلیں گے کہ اپوزیشن ختم ہو جائے گی۔