کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق اولمپیئن رشید الحسن نے شہرت، عزت اور ساکھ کو ناقابل تلافی پہنچانے کے الزام میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔سابق اولمپیئن کی جانب سے وکیل کے ذریعے پی ایچ ایف کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشن نے اپنے قانونی مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہوئے بیان پر وضاحت طلب کی اور پھر از خود تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے اس کے رو برو پیش ہونے کا حکم دیا، حالانکہ رشید الحسن کا فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ اس کے عہدیدار ہیں ۔ ذرائع ابلاغ پر خبر نشر اور شائع ہونے سے اولمپیئن کی شہرت، عزت اور ساکھ کو ناقابل تلافی زرک پہنچی اور شدید ذہنی کوفت، الجھن اور ناقابل علاج نقصان پہنچا۔