سندھ کو زرداری مافیا نے تباہ کردیا،حلیم عادل شیخ

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کو زرداری مافیا نے تباہ کر دیا ہے، 14 سالوں میں سندھ کے تمام وسائل کو لوٹا گیا، عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے 26 فروری کو حقوق سندھ مارچ سے زرداری مافیا کا خاتمہ ہوگا، سندھ کے عوام اگر زرداری مافیا سے چھٹکارا ، سندھ میں بہتر صحت، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولیات چاہتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ 26 فروری سے 6 مارچ تک دس دن سندھ کے 27مختلف شہروں، گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قنبر شہدادکوٹ، نوشہرو فیروز، نوابشاہ، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ،مٹھی، بدین، ٹنڈو الٰہیار، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو جام، حیدرآباد اور جامشورو سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچیں گے جہاں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔