کوئٹہ(آن لائن)صحافی اطہر متین قتل کیس،سی ٹی ڈی کراچی نے محکمہ داخلہ بلوچستان کی اجازت کے بغیر خضدار میں کارروائی کر ڈالی ،محکمہ داخلہ بلوچستان نے سی ٹی ڈی کراچی پر اختیارات سے تجاوزکاالزام عاید کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں مسلح افراد کی جانب سے صحافی اطہر متین کوقتل کیا گیا ۔اس سلسلے میں کراچی سی ٹی ڈی کی جانب سے خضدار میں کارروائی کے دوران عابد علی سمیت 3 افراد کو گرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے لیکن محکمہ داخلہ بلوچستان لاعلم نکلی ،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے خضدار میں کارروائی سے متعلق آگاہ نہیں کیا حالانکہ کارروائی سے قبل سی ٹی ڈی کو اجازت درکار تھی جو نہیںلی گئی ،کارروائی سے متعلق تاحال سی ٹی ڈی نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔