حکومت کی اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا

155

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی۔ اس سلسلے میں قائد ایوان سینیٹ شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21ستمبر کو اسحاق ڈار کی نشست کے خلاف اسٹے آرڈر خارج کیا تھا اور الیکشن آرڈیننس 2021ء کے مطابق 40 دن میں سینیٹر کو حلف اٹھانا لازم ہے۔خط کے متن کے مطابق دسمبر 2021 کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد سیٹ خالی ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دے کر شیڈول جاری کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کی جانب سے ورچوئل حلف کی درخوست غیر آئینی قرار دے کر مسترد کی تھی۔