لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک اور ملک کے معروف دانشور اور صحافی ڈاکٹر مہدی حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔منصورہ سے جاری ایک تعزیتی بیان میں سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کے نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم،میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر قائدین نے مرحومین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔