اسحاق ڈار کی وڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی درخواست مسترد

560

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی وڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی استدعا مسترد کردی اور کہا ہے کہ حلف اٹھانا ہے تو ذاتی حیثیت میں ایوان میں آنا ہوگا۔انہوں نے اسحاق ڈار کے نام جوابی خط میں واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 65 اور سینیٹ کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ کی رول 6 کے تحت منتخب رکن ایوان میں آ کر ہی حلف اٹھا سکتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کے رول 7 کے تحت کسی بھی سینیٹر کو حلف اٹھانے کے بعد رول پر دستخط کرنا بھی ضروری ہے، آئین و قانون کے تحت وڈیو لنک کے ذریعے یا کسی دوسرے فرد کے سامنے حلف اٹھانے کی گنجائش نہیں۔جوابی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حلف اٹھانا ہے تو سینیٹر کو ایوان میں آنا ہوگا، لہٰذا آئین اور قانون کے تحت آپ کی درخواست قابل قبول نہیں۔