محمد نواز آسٹریلیا سے سیریز سے باہر

284

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے محمد نواز کے متبادل کا فیصلہ ایک دو روز میں ہو گا۔محمد نواز کے پاوں میں فریکچر ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے وقت درکار ہے۔خیال رہے کہ محمد نواز پاکستان سپر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہو کر باہر گئے تھے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کی فارم اور فٹنس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ پریشان ہے۔