سکھر پولیس کی کارروائی، چھالیہ کی بڑی مقدار پکڑی گئی

133

سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر کی آباد پولیس کی سوسائٹی کے قریب اہم کار روائی میں چھالیہ کی بڑی مقدار پکڑ لی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او جہانگیر مہر نے خفیہ اطلاع پر تھانہ آباد کی حدود سوسائٹی کے قریب دکان پر چھاپا مار کرچھاپے کے دوران گٹکے مین پوری کیلیے استعمال ہونے والی کچی چھالیہ ایرانی کوکنگ آئل و دیگر اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ،برآمد ہونے والی اشیا کی مالیت مارکیٹ کے مطابق لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن میںوقار پٹھان، مرتضیٰ منگی، وقار منگی اور شعیب چنا شامل ہیں۔