تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 3افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طیارے کے عملے کے 2افراد شامل ہیں۔ لڑاکا طیارہ اسکول کی دیوار کے نزدیک گرا جو حادثے کے وقت بند تھا۔ اس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2افراد اور جائے حادثہ پر موجود ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔