کمشنر گوجرانوالا گولڈ ہاکی کپ ماڑی پیٹرولیم نے جیت لیا

236

گوجرانوالا(سید وزیر علی قادری )پی ایچ ایف اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن سمیت پاکستان ہاکی کے مایہ کھلاڑیوں اولمپین منظور جونیئر، اولمپین کلیم اللہ، اولمپین خالد حمید، اولمپین ناصر علی سمیت ان تمام اسٹار کھلاڑیوں اور اولمپینز کا شکرگذار ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کورونق بخشی،ا سپورٹس ایرینا گکھڑ میں یہ پہلا قومی لیول کا ایونٹ منعقد ہوا جس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہارکمشنر گوجرانوالا ذوالفقار گھمن نے آل پاکستان کمشنر گوجرانوالا گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر نگرانی و پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گھگڑ اسپورٹس کمپلیکس گوجرانوالا میں منعقد ہونے والا آل پاکستان کمشنر گوجرانوالا گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل ماڑی پیٹرولیم نے جیتا۔ جبکہ تیسری پوزیشن نیوی نے حاصل کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالا ذوالفقار علی گھمن تھے۔جنہوں نے میچ کے اختتام پر فائنل کی فاتح ٹیم ماڑی پیٹرولیم کو ونر ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پرچیئر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی لیجنڈ اولمپئن منظور حسین جونیئر، ممبران قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپئن خالد حمید، اولمپئن کلیم اللہ،اولمپئن ناصر علی کے علاوہ اولمپئن محمد خالد،بابر عبداللہ انٹرنیشنل، اکمل سکندر انٹرنیشنل، اولمپئن اشتیاق احمد، ڈویڑنل اسپورٹس آفیسر سید منظر شاہ اور پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین بھی موجود تھے۔ ایونٹ کا فائنل واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کھیلا گیا۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے 3,3 گول اسکور کیے۔بعد ازاں شوٹ آؤٹ کے زریعے ماڑی پیٹرولیم نے 2-3 سے جیت لیا۔میچ کے مقررہ وقت کے اختتام تک واپڈا کی جانب سے توثیق,عتیق,علیم بلال نے ایک، ایک گول اسکور کیا.ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے عبداللہ,ارباز ,ارشد نے ایک، ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔تیسری پوزیشن کا میچ نیوی اور پنجاب کلر کے درمیان کھیلا گیاجو نیوی نے شوٹ آؤٹ کے ذریعے 1-3 سے جیت لیا مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 2,2 گول ا سکور کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ نیوی کی جانب سے دونوں گول محمد سفیان نے گول اسکور کیے جبکہ پنجاب کلر کی جانب سے حنان شاہد ,ابوزر نے ایک، ایک گول سکور کیا۔واضح رہے کہ 12 تا 19 فروری اسپورٹس ایرینا گکھڑ(گوجرانوالا) میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں 5 صوبائی اور 5 ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے شرکت کی جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری کے فرائض کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر جبکہ اولمپین دانش کلیم ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ رانا لیاقت علی (اٹک) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے نبھائے۔ امپائرز منیجر ایف آئی ایچ امپائرز منیجرراشد محمود بٹ اورسابق انٹرنیشنل ہاکی امپائر دلاور بھٹی نے اسسٹنٹ امپائرزمنیجر کے فرائض سرانجام دیے۔