غیر قانونی تعمیرات،سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر صدر ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے 

307
سندھ ہائی کورٹ نے بطور وائس چانسلرجناح یونیورسٹی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے رنچھوڑ لائین میں غیر قانونی عمارت کی تعمیر کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر صدر ٹاون کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں رنچھوڑ لائین میں غیر قانونی عمارت تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر صدر ٹاون کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر صدر ٹاون کو  پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو بار نوٹس کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے رنچھوڑ لائین غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے مزید سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔