نئے قوانین عمران خان اینڈ کمپنی کیخلاف استعمال ہوں گے،مریم نواز

295
women's day

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان الیکٹرونک ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہیں لیکن یہ قوانین عمران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں، پھر نا کہنا بتایا نہیں! ۔