ن لیگ کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیںگے، احسن اقبال

133

بدوملہی (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے، مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت آج بھی قائم ہے، ساڑھے 3 سال میں حکومت نے صرف مہنگائی بڑھائی ہے، عوام کو سزا دینے والی تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے، اسی لیے حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلیے سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں اور مسلم لیگ(ن) جلد اقتدار میں آ کر عوام کو شدید بحرانوں سے نکالے گی تاکہ عوام خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین رانا محمد عظیم فضل ایڈووکیٹ سے ان کے ڈیرے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی نااہل حکومت نے پاکستان کو معاشی دلدل میں دھنسا دیا ہے، ملک میں ہونے والی بدترین مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا، آئے روز اشیاء خور ووش، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اسے عوام سے کوئی سروکار نہیں۔