سکھر ،ایس ایچ او کی زیادتیوں کا شکار خاتون کی خودسوزی کی کوشش

331

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھرمیں ایس ایچ او کی مبینہ زیادتیوں کاشکار خاتون کی خود سوزی کی کوشش،میڈیا ورکرز اور اہلکاروں نے بچالیا ،ایس ایچ او میری ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کررہاہے ،خاتون دہائی دیتے ہوئے ہچکیاں لیتی رہی ،سکھر کی مکین خاتون مسمات صنم میمن نے ایس ایچ او جاوید میمن کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور اس موقع پر خود پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود میڈیا ورکز اور پولیس کے اہلکاروں نے اس کی کوشش ناکام بنادی۔ صنم میمن نے بتایاکہ ایس ایچ او اسے ایک عرصے سے جنسی طور پر ہراساں کررہاہے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کررہا ہے اس کی شکایت پر ڈی آئی جی سکھر نے مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر درج کی تھی بلکہ اسے گرفتار کرکے لاک اپ بھی کردیا ہے۔ گزشتہ روز ایس ایچ او ضمانت پر رہا ہواہے اس کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود ایس ایچ او کی جانب سے اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جارہی ہیں وہ بہت بدنام ہوچکی ہے لوگ اس پر طعنے کستے ہیں وہ تنگ آچکی ہے اس کے ساتھ انصاف نہیں کیا جارہاہے ۔خاتون میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ہچکیاں لیتے روتی رہی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتی رہی۔ خاتون کو خود سوزی کی کوشش کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔