کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

397

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے راؤنڈ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ویں ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور ول سمید نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ول سمید غلط شارٹ کھیلنے ہوئے 10 رنز بنانے کے بعد عثمان شنواری کی گیند پر لوئس گریگوری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے بیٹسمین جیمز ونس نے جیسن روئے کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، 111 رنز کے مجموعی اسکور پر جیمز ونس 29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ دونوں کے درمیان 90 رنز کی شرکت ہوئی۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آئے عمر اکمل صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

عمر اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد جیسن روئے کا ساتھ دینے کیلئے افتخار احمد کریز پر آئے، دونوں کے درمیان 45 رنز کی شراکت قائم ہوئی، کوئٹہ گیلڈی ایٹرز کی جوتھی وکٹ 162 رنز پر گری، اس موقع پر جیسن روئے 82 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد 21 اور حسن خان 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لوئس گریگری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔