اقوام متحدہ کی خاتون عہدیدار کو دورئہ سنکیانگ کی اجازت ہے‘ چین

89

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے پہلی بار اقوام متحدہ کے نمایندے کو ایغور مسلمانوں پر مظالم کا جائزہ لینے کے لیے سنکیانگ کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ سنکیانگ کا دورہ کر سکتی ہیں۔ وہ کافی عرصے سے ایغور مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کے حوالے تحقیقات کے لیے دورے کی خواہش رکھتی تھیں۔ واضح رہے کہ چین پر ایغور مسلمانوں کو حراستی مراکز پر رکھنے اور ان کی نسل کشی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے ۔