جہانگیر ترین اور بلاول کے درمیان ملاقات کا انکشاف

105

لاہور(آن لائن ) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بھی ملاقات کی ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل لاہور میں جہانگیر ترین نے بلاول کے ساتھ ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تاحال آمادگی ظاہر نہیں کی، جہانگیر ترین نے فیصلے کے لیے آئندہ ہفتے تک کا وقت مانگا ہے۔