پی ایس ایل،شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کرلیا

341
قلندرز اور یونائٹیڈ کے درمیان میچ کھیلے گئے میں شائقین کی بڑی تعداد میچ سے محفوظ ہورہی ہے

لاہور (سید وزیر علی قادری )پی ایس ایل سیون میں اسلام آبادیونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میں شائقین کی بہت بڑی تعدادمیچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئی۔ اس سے قبل گزشتہ روز لاہورقلندرز کے میچ میں بھی شائقین نے اسٹیڈیم ہائوس فل کردیا تھا۔ سوفیصد اجازت ملنے کے بعد ڈبل ہیڈر میں شائقین کی مجموعی تعداد 60فیصد تک محدود رہی ، تاہم اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میںشائقین کی تعداد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد دیکھ کر منتظمین اور مبصرین حیرت زدہ رہ گئے۔ اب تک جتنے میچ ہوئے ہیں ان میں 27ویں میچ کو دیکھنے کے لئے مقررہ وقت سے پہلے ہی شائقین انکلوژر میں براجمان ہوگئے تھے۔ شٹل سروس کی وجہ سے فیملیز اور بزرگ شائقین کو جو سہولت پی سی بی نے مہیا کی ہے اس کو بھی سراہا جارہا ہے۔ ہفتہ وار تعطیل اتوار کے روز آج 2 میچ کھیلنے جائیں گے۔شائقین اپنے اسٹارزکو ایکشن میں دیکھنے کے لیے انتہائی پرجوش نظر آرہے ہیں۔