حکومت سے جلد جان چھوٹ جائے گی، خواجہ آصف

212

ڈسکہ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی، حکومت بجلی کا ریٹ مزید بڑھا رہی ہے اور پیٹرول بم چلا کرعام آدمی کے ساتھ دہشت گردی کی گئی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے تاہم اب حکومت سے جلد جان چھوٹ جائے گی،خواجہ آصف نے کہا کہ سال 2018کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی اور اس حادثے کی قیمت قوم کا بچہ بچہ ادا کر رہا ہے۔ این اے 75کے انتخابات کو ایک سال ہو گیا جو انتخابات نہیں بلکہ بہت بڑی جنگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے میں نواز شریف مقبولیت میں سرفہرست رہے۔ حکومت کی جانب سے دیئے جا رہے صحت کارڈز فراڈ ہے کیونکہ یہ کام ہی نہیں کرتا۔