نارووال: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس سوائے انتقام کے اور کچھ نہیں ، منصوبوں کو سیاست کی نذر کر کے نوجوانوں سے انکا حق چھینا گیا ۔
نارووال میں تن سازی مقابلوں کے موقع پرتقریب میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں انہیں اپنی ترقی اور آگے بڑھنے کی سہولتیں فراہم کرناہمارا فرض ہے۔ میں نے کئی فٹنس سنٹر کا وزٹ کیا نارووال کے نوجوان ان مقابلوں کے لیے جس طرح پریکٹس کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ہم جس جگہ کھڑے ہیں یہ سپورٹ جمنیزیم ہم نے نوجوانوں کے لیے بنایا تا کہ وہ ان ڈور کھیلوں کی پریکٹس کر کے آگے بڑھیں اور ملک کا نام روشن کر سکیں، نارووال میں چودہ بین ا لقوامی کھیلوں کی سہولیات سے آراستہ نارووال سپورٹس سٹی بنا یاگیا جسے اس حکومت نے برباد کر دیااگر اس منصوبے کو برباد نہ کیا جاتا تو یہاں پر کھیلوں کی پریکٹس کرنے والے نوجوان ملک کا نام روشن کرتے اور اولمپکس اور ایشیئن گیمز میں میڈل جیت کر آتے لیکن اس منصوبے کو بھی سیاست کی نذر کر دیا گیا وہ وقت دور نہیں جب ہم اس منصوبے کو دوبارہ چالو کریں گے اور نوجوانوں کو انکا چھینا گیا حق واپس دلائیں گے اگر یہ منصوبہ ختم نہ کیا جاتا تو آج نارووال اسپورٹس سٹی پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی کر رہا ہوتا۔