ملتان سلطانز کا پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا اسکوربنا ڈالا

249
ملتان سلطانز کے بولر شاہنوازدھانی وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار رکرتے ہوئے،دوسری تصویر میں رضوان شاٹ کھیل رہے ہیں،ریئلی روسو نصف سنچری بنانے کے بعد دادوصول کرتے ہوئے(فوٹو:ناصر عبداللہ کشمیری)

لاہور(نمائندہ خصوصی) پی ایس ایل سیون کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دھواں دار ہٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7کا سب سے بڑا اور تمام ایڈیشنز میں دوسرا بڑا اسکور کرتے ہوئے 3وکٹ کے نقصان پر 245رنز بنائے اور کوئٹہ کو 246رنز کا ہدف دیا۔شان مسعود 57، رائلی روسو 71اور خوشدل شاہ 10رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان 83پر ناٹ آئوٹ رہے۔