ایف آئی اے وزیراعظم کی ذاتی ملازم نہ بنے، مریم اورنگزیب

174

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازم وزیراعظم کے ذاتی ملازم نہ بنیں، عمران خان نے شہباز شریف کے بغض میں ہر ادارے کو استعمال کیا، شہبازشریف کے خلاف کاغذ لہرا کر اربوں کی منی لانڈرنگ ثابت کرنے والے شہزاد اکبر کہاں گئے؟ اب اسحاق ڈار کا اقبالی بیان لے آئے ہیں، ایف آئی اے کو کہتی ہوں کہ ان کی ملازم نہ بنے اور دوسرے وزراء بھی شہزاد اکبر سے سبق حاصل کریں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے اور عمران خان کے حکم پر مافیا بھتا خوری کررہا ہے، پاک سرزمین صحافیوں پر تنگ کیوں ہورہی ہے؟ ریاست کی طاقت کو صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔