کراچی کو رینجرز کے حوالے کرنے پر غور ،بڑا اقدام اٹھانا ہوگا،شیخ رشید

591

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینئرصحافی اطہر متین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ایک بار پھر آگ اور خون میں کھیل رہا ہے۔ انہوںنے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل بہیمانہ واقعہ ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور کراچی کے تھانوں میں
بھی رینجرزکو تعینات کرناہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ صوبے میں وزیر اعلیٰ کے بعد وزیراعظم ہی کوئی بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔