لاہور (سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ کا سب سے بڑا برانڈ پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے 9ویں روز 2 میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ کے اختتام سے کچھ دیر قبل نمازِ مغرب کی اذان کے دوران میوزک، نعرے سمیت پویلین میں بیٹھے منچلوں کا اس پر نازیبا انداز کے ردعمل میں سنجیدہ تماشائیوں نے انکلوژر میں کھڑے سیکورٹی اہلکاروں سے مداخلت کی اپیل کی۔ اس موقع پر بدنظمی کو روکنے کے لیے سادہ لباس رضاکاروں نیسمجھا بجھا کر معاملہ رفع دفع کرادیا۔ مگر شایقین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ اذان کے دوران میوزک شعائراسلام کی کھلی توہین ہے‘ نمازوں کے اوقات میں کھیل کو روکنا منتظمین کا فرض ہے جس پر پی سی بی کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔