عمران نیازی نے پاکستانیوں کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھول دیا ہے، احسن اقبال

290
عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے،احسن اقبال

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستانیوں کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھول دیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران نیازی کا سب سے بڑا جرم ہزاروں پڑھے لکھے پاکستانیوں کو اپنی باتوں کا جھانسا دے کر ان سے پیسے بٹور کر،ان کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھول کر انتہا کا تعصب بھرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس سے وہ اس کی ہر ناجائز، غیر منطقی اور کرپشن کا دفاع کرنے اور مخالفین پہ جھوٹے الزام لگانے پہ مجبور ہیں۔