کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے اسکردو اور گلگت کے لیے دوبارہ براہ راست فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کراچی اور لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دوبارہ براہ راست فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ 14 مارچ سے پی آئی اے لاہور اور کراچی سے گلگت اور اسردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے بعد اب ملک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی ،پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر لاہور سیگلگت اور اسکردو اور کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں سے ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد سیاح اسکردو اور گلگت کی سیاحت کے لیے پہنچے تھے۔